پروگرام کے بعد ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں ڈاکٹر انل تالکیوٹی نے کرونا وائرس کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے کھانسنے اور چھینکنے پر لازمی طور پر ماسک یا رومال کا استعمال کرکے اس کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔
کرونا وائرس کے موضوع پر بیداری پروگرام مہلک وبا کورونا وائرس کی کوئی دوا نہیں ہے لیکن اسے شدید نگہداشت والے وارڈ میں رکھ کر اس کی خصوصی نگہداشت کی جا رہی ہے اور اسے عام لوگوں سے ملنے جلنے سے روکا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ضلع ہیلتھ افسر ایم ایس پاٹل نے کہا کہ احتیاطی اقدامات کے طور پر عوام ہر روز زیادہ سے زیادہ مرتبہ اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائیزرس یا عام صابن سے دھوئیں۔ آنکھ اور ناک کو ہاتھ سے صاف نہ کریں۔ چہرے کو ماسک یا رومال سے ڈھکیں۔ غیر ضروری طور پر باہر نہ گھومیں اور نہ ہی سفر کریں۔ انہوں نے عمر رسیدہ بزرگوں اور چھوٹے بچوں کو خاص احتیاط برتنے کی تاکید کی۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔