ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں اے ایم پی ’ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کا قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ملک کے مختلف ریاستوں سے تنظیمی کارکنان نے شرکت کرکے گزشتہ دو برسوں کی کارگردگی کو پیش کیا گیا اور مستقبل کے دو برسوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔
اے ایم پی قومی کانفرنس کا اختتام
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز قومی کانفرنس میں گزشتہ دو برس کی کارکردگی کے محاسبہ کے ساتھ ساتھ آئندہ دو برسوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز قومی کانفرنس
اس موقع پر اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی نے بتایا کہ وہ مستقبل میں متعدد سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو ہنر سے جوڑنے اور بہتر روزگار کی لیاقت پیدا کرنے کے لیے عمل پیرا ہونگے۔
واضح رہے کہ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز ایک قومی سطح کی تنظیم ہے جو مسلمانوں کے تعلیم، روزگار اور اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے مقصد سے بیشتر ممالک میں سرگرم رہتی یے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 7:49 AM IST