محکمے کے نوٹس کے بعد ای ٹی وی بھارت نے صدر قاضی و متولی جامع مسجد محمد حسین صدیقی سے ان کا رد عمل جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ' ابھی آثار قدیمہ سے ہی بات چیت جاری ہے'۔
تاریخی قلعہ خالی کرنے کا نوٹس - عدالت ہی واحد متبادل
ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے تاریخی قلعے حشام میں آباد کنبوں کو محکمہ آثار قدیمہ نے خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
فائل فوٹو
انہوں نے کہ آثار قدیمہ کے نوٹس پر جواب داخل کیا جا چکا ہے، اس کے بعد بھی اگر بات نہ بنی تو عدالت ہی واحد متبادل ہوگا'۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ آثار قدیمہ نے صدیوں سے آباد کنبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ قلعہ حشام میں آباد کنبوں نے ناجائز قبضہ کرکے غیر قانونی مکانات تعمیر کیے ہیں، جسے جلد از جلد خالی کیا جائے۔
Last Updated : Aug 7, 2019, 10:47 AM IST