اردو

urdu

ETV Bharat / city

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سے استفادہ کی اپیل - پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سے استفادہ کی اپیل

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ خواتین و اطفال بہبود کے تحت وارڈ نمبر 13 کے آنگن واڑی سنٹر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت حاملہ خواتین کو ملنے والی سہولیات سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سے استفادہ کی اپیل
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سے استفادہ کی اپیل

By

Published : Sep 9, 2021, 5:00 PM IST

اس موقع پر وارڈ نمبر 13 کے آنگن واڑی سنٹر کی ٹیچر ناظمہ بیگم نے بتایا کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت محکمہ خواتین و اطفال کی جانب سے حاملہ خواتین کو پانچ ہزار روپے اور ہر ماہ دال، انڈے، دودھ کا پاؤڈر، پھلی، شکر، گڑ، چاول بھی دیئے جاتے ہیں۔

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سے استفادہ کی اپیل

یہ بھی پڑھیں:نیٹ امتحان دینے والے طلبہ کا مشقی ٹیسٹ

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ حاملہ ہونے والی خواتین اس یوجنا سے شہر کے تمام آنگن واڑی پر استفادہ حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کےلیے آدھار کارڈ، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کو فوری طور پر جمع کروائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details