ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی یدیورپا حکومت لوجہاد، گئوکشی قانون کو نافذ کر نے میں مصروف ہے۔ اس کی مخالفت کر تے ہو ئے جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما ناصر استاد نے ای ٹی وی بھارت سےکہاکہ' بی جے پی حکومت ترقیاتی کاموں میں پوری طرح سے نا کام ثابت ہوئی ہے۔ اپنے نا کامیوں کو چھپانے کے لئے بی جے پی حکومت فرقہ واریت کو فروغ دینے کے لیے لوجہاد، گئوکشی زرعی قوانین کے ذریعے عوام کا دھیان بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ' حکومت اس طرح کے فضول قوانین بنانے کے بجائے عوام کی ترقی، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے کی کوشش کرے۔ اس طرح کے بے وجہ قانون سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔