اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا سے متاثرغریب ہونہار بچوں کو پانچ کروڑ کی اسکالرشپ دینے کا اعلان

کورونا کے بحران کے دوران لوگوں کی مالی حالت خراب ہونے کے پیش نظر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر کرناٹک نے اپنے کوچنگ مراکز پر زیر تعلیم طلبہ کے لیے پانچ کروڑ روپے کی اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کا اعلان آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

By

Published : Oct 30, 2020, 7:44 PM IST

Announcing Rs 5 crore scholarships for poor talented children affected by Corona
کورونا سے متاثرغریب ہونہار بچوں کو پانچ کروڑ کی اسکالرشپ دینے کا اعلان

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیرمین ڈاکٹر عبد القدیر نے کہا کہ وبائی مرض کی وجہ سے پورے بھارت میں بچوں اور مزدوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی اطلاع ملی ہے۔ دنیا بھر کے کاروباروں کی حالات خراب ہیں ایسے میں والدین اور سرپرستوں کے لیے اعلیٰ تعلیم دلانا مشکل ہوگیا ہے۔اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین کوچنگ مراکز پر زیر تعلیم طلبہ کے لیے پانچ کروڑ روپے کی اسکالر شپ دی جائے۔ یہ اسکالر شپ بلا تفریق دی جائے گی،البتہ کنڑا میڈیم کو ترجیح دی جائے گی۔ان طلبہ کو بھی ترجیح دی جائے گی جن کے والدین کورونا بیماری سے فوت ہوگئے ہوں۔ شاہین سے وابستہ سبھی اداروں کے ذہین اور نادار طلبہ اس کے مستحق ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں سے وابستہ 500سے زائدوہ طلبہ جنھوں نے اس سال نیٹ کے امتحان میں تین سو سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں ان کواس اسکالرشپ کے تحت مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔یعنی ان کی سو فی صد ٹیوشن فیس معاف رہے گی۔

واضح رہے کہ شاہین گروپ نے آج سے 32سال پہلے 16بچوں سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔آج الحمد للہ ملک بھر میں 42 شاخیں قائم ہیں جن میں 15ہزار سے زائد طلبہ فائدہ اٹھارہے ہیں۔ اس سال شاہین نے ملک بھر میں بہت اچھے نتائج دیے ہیں،امید ہے کہ میڈیکل کی 400 سے زائد سرکاری سیٹیں حاصل کرنے میں شاہین کے طلبہ کامیاب ہوجائیں گے۔شاہین نے اپنی محنت اور کامیابی کی وجہ سے ملک اور قوم کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے۔اسکالر شپ کے لیے خواہش مند طلبہ پہلی نومبر کو ادارے کی ویب سائٹپر اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں آل انڈیا سطح پرنواں اور کرناٹک ریاست میں پہلا مقام حاصل کرنے والے شاہین کے طالب علم کارتک ریڈی اور کل ہند سطح پر 85واں اور ریاست میں تیسرا مقام حاصل کرنے والے ارباز خان بھی شریک ہوئے۔پریس کانفرنس کو شاہین اکیڈمی دہلی کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب کلیم الحفیظ نے بھی خطاب کیا۔انھوں نے دہلی کے طلبہ سے کہا کہ وہ پانچ کروڑ کی اسکالر شپ کا فائدہ اٹھائیں اوراس کے لیے شاہین اکیڈمی دہلی سے رجوع کریں۔پریس کانفرنس میں شاہین بیدر کے ذمہ داران مسٹر محمد توصیف، محمد شارق، شاہین اکیڈمی دہلی سے محمد انس اور محمد اطہر نے شرکت کی۔شاہین کی اسکالر شپ کی تفصیلات اس کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details