اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: ہزاروں مویشی جلد کی بیماری سے متاثر - جلد پر خارش

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے مویشی جلد کی بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں، ایک طرف کورونا وائرس کے سبب انسان زندگی تھم سی گئی تھی اب مویشیوں میں ہونے والی اس متعدی بیماری کے سبب لوگ کافی پریشان ہیں۔

Lumpy skin disease
'آسرا اسکیم' کے تحت غریبوں میں گھرتقسیم

By

Published : Sep 12, 2020, 2:41 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورناوائرس کے بعد اب مویشیوں میں جلد کی بیماری یعنی (Lumpy skin disease) تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس متعدی بیماری کے سبب جانوروں کی جلد پر خارش ہوتی ہے، بخار رہتا ہے۔ اسے 'نیتھلنگ وائرس' بھی کہتے ہیں۔ یہ بیماری کرناٹک کے دیگر اضلاع سمیت حیدرآباد کے بھی متعدد اضلاع میں پھیل رہی ہے۔کرناٹک کے ضلع بیدر اور یادگیر کے مویشیوں میں جلد کی بیماری کے تیزی سے پھیلنے کے اطلاعات ہیں۔

'آسرا اسکیم' کے تحت غریبوں میں گھرتقسیم

آپ کو بتا دیں کہ' سنہ 2012 میں کی گئی جانوروں کی مردوم شماری کے مطابق گلبرگہ میں جملہ 4 لاکھ 73 ہزار 117 جانور ہیں۔ان میں بھینسو ں کی تعداد 91 ہزار 254 ہے۔ ایک اعداد شمار کے مطابق گلبرگہ ضلع میں اب تک 7 ہزار سے زائد جانور اس جلد کی بیماری((Lumpy skin disease کے شکار ہوئے ہیں۔

گلبرگہ ضلع کے تعلقہ جات کی سطح پر جلد کی بیماری سے متاثرجانوروں کے اعداد شمار اس طور پر ہیں:

سیڑم میں 3421، چنچولی میں 2024، گلبرگہ میں 457،جیورگی میں 296، چیتاپور میں 264، الند میں 216 جانور جلد کی بیماری سے متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:

گلبرگہ: کسانوں کو زرعی قرضہ جات دینے کا مطالبہ


اس وبائی مرض کے سبب مویشیوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے،ان کے جسم پر 2 سے 5 سنٹی میٹر کے گانٹھ پڑجاتے ہیں۔ اور اس سے تکلیف کے سبب جانور کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر محکمہ مویشی پالن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہنومنتپا نے کہاکہ' اس مرض کے اثرات اگر جانوروں میں دکھائی پڑتے ہیں تو فورا قریب کے مویشی ہسپتالوں میں ان کے علاج کا مشورہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details