بنگلور میں درجنوں سرکاری اسکول ہیں جن کے حالات افسوسناک ہیں۔ اسی علاقہ کا 100 سالہ قدیم سرکاری تمل اسکول ایک کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس اسکول میں کبھی 1500 سے زائد غریب بچے پڑھا کرتے لیکن اب ان کی تعداد محض 17 رہ گئے ہیں۔
اسکول کے حالات سے فکرمند ایک مقامی تنظیم 'سمال اپیل فاؤنڈیشن' نے اسکول کے حالات بہتر کرنے کے لیے اسے گود لینے کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ اسکول کی صفائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ جلد ہی اسے ایک بہتر اسکول میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
سمال اپیل فاؤنڈیشن کے صدر محمد کیف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری تمل اسکول کی صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول بڑا ہونے کی وجہ سے اسے صاف کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ یہ دو ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح سے کام شروع ہے، اب تک جے سی بی نے دھیر سارا ملبہ نکال دیا ہے اور تقریباً 100 ٹرک ملبہ پھینکا جا چکا ہے۔