اردو

urdu

ETV Bharat / city

یاد گیر: خورد و نوش کی اشیا کی تعاون کی اپیل - یادگیر کے نوجوان کھانے کی اشیا کی تقسیم کررہے ہیں

ریاست کرناٹک ضلع یادگیر میں تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر اور نوجوانان کی جانب سے غریب بے سہارا اور مستحق افراد کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے خورد نوش کی اشیا تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

یاد گیر: خورد و نوش کی اشیا کی تعاون کی اپیل
یاد گیر: خورد و نوش کی اشیا کی تعاون کی اپیل

By

Published : Apr 2, 2020, 11:39 AM IST

یادگیر کی تنظیم تحفظ ختم بنوت کے صدر برہان الدین اظہر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں یادگیر کی فلاحی تنظیموں اور نوجوانوں کی جانب سے کیے جارہے فلاحی کاموں کی ستائش کی اور شہر کے صاحب استطاعت سے ان نوجوانوں کی امداد کی اپیل کی۔

اس دوران انہوں نے کہا ہے کہ شہر کے نوجوانوں کی جانب سے لاک ڈاون کے درمیان چلائے جا رہے رفاہی کاموں میں اپنا تعاون کریں جو بلا تفریق مذہب وملت لوگوں کے تعاون میں سرگرم ہیں۔

برہان الدین اظہر نے تعاون کرنے والے احباب سے بیت المال یادگیر یا نوجوانان سے رابطہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس فلاحی کاموں میں مزید استحکام کی ضرورت ہے تا کہ بے یارو مددگار اور لاک ڈاون کے سبب مفلسی کو مجبور افراد کی مدد میں اسے مزید تقویت اور غیر معمولی استحکام ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details