ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں آل انڈیا لائیرز کونسل کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس شہر بنگلور کے انڈین سوشیل انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کیا گیا جس میں ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے کئی نامور وکلاء نے شرکت کی۔
مظلوموں کے لیے قانونی لڑا ئی لڑیں گے معروف وکیل و آل انڈیا لائیرز کونسل (اے آئی ایل سی) کے جنرل سیکرٹری کی صدارت میں ہوئے اس اجلاس میں تنظیم کے کرناٹک چیپٹر تشکیل دی گئی۔
ایڈووکیٹ شرف الدین احمد نے بتایا کہ کرناٹک کی اس نئی کمیٹی میں ایڈووکیٹ ہری رام کو صدر کو طور پر منتخب کیا گیا جب کہ ایڈووکیٹ اشرف جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
وہیں دوسری جانب خواتین کی ترجمونی کے لیے شیلجہ نائب صدر منتخب ہوئیں۔
خواتین کی ترجمونی کے لیے شیلجہ نائب صدر منتخب ہوئیں انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی دلت، مسلم و دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے وکلا پر مشتمل ہے۔
اس موقع پر اے آئی ایل سی کرناٹک کے نومنتخب ریاستی صدر ہری رام نے بتایا کہ کرناٹک میں حکومت جذباتی مسائل جیسے گئوکشی اور لو جہاد کو اٹھاکر عوام کو اصل موضوع سے بھٹکارہی ہے۔
اس موقع پر تنظیم کی نائب صدر شیلجہ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے یہ لازمی ہے کہ مظلومین کو انصاف ملے،
انہوں نے کہا کہ 'اسی غرض سے ہم نے اے آئی ایل سی کو قائم کیا ہے'۔
اجلاس کے اختتام میں ایڈووکیٹ ابراہیم نے ملک بھر میں درپیش کئی پیچیدہ مسائل کے ہل کے تئیں منظور کی گئی قرار داد کو پیش کیا۔
واضح رہے کہ آل انڈیا لائیرز کونسل کرناٹک کے تمامی اراکین نے عہد لیا کہ وہ کمزوروں، ستائے گئے مظلوموں کے انصاف کے لیے قانونی لڑائی لڑیں گے۔