اردو

urdu

By

Published : Jul 13, 2021, 8:44 PM IST

ETV Bharat / city

اجمورا پونزی اسکیم کیس: متاثرین کے لیے خوشخبری!

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گذشتہ پانچ برس کے دوران حلال سرمایہ کاری کے نام پر کم و بیش 50 سے زائد پونزی کمپنیوں نے ہزاروں کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، تاہم اجمورا پونزی اسکیم کیس کے متاثرین کے لیے خوشخبری کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

ajmera group ponzi-case in progress victims hopeful for refund
اجمورا پونزی اسکیم کیس کے ملزمین

بنگلور: گزشتہ چار برس کے دوران شہر بنگلور میں کم و بیش 50 یا اس سے بھی زائد پونزی کمپنیوں نے بے شمار لوگوں سے حلال سرمایہ کاری کے نام پر ہزاروں کروڑوں روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔ ان ہی اسکیم میں اجمیرا پونزی اسکیم بھی ایسی ہی ایک پونزی اسکیم تھی جس نے تقریباً 2،000 لوگوں سے کم و بیش 30 کروڑ روپے لوٹے۔

ویڈیو
  • پونزی اسکیم کسے کہتے ہیں

غور طلب ہے کہ پونزی اسکیم سے مراد سرمایہ کاری کی ایک ایسی پیشکش ہے جس میں کوئی کمپنی یا فرد سرمایہ کاروں کے سرمایہ ہتھیانے کے لیے انہیں دھوکہ دیتے ہیں۔ مزید ان کے پاس سرمایہ کاری کا کوئی پلان نہیں ہوتا اور ہی کہیں سرمایہ کاری کے ذریعے سرمایہ کاروں کے سرمایہ کو ڈبل کرنے کی کوشش کی ہوتی ہے، بلکہ اس کا سرمایہ اس کے سر اور اس کا سرمایہ اس کے سر کرتے رہتا ہے۔

اجمورا پونزی اسکیم کیس: متاثرین کے لیے خوشخبری!


اجمورا گروپ پونزی کمپنی کے متاثرین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اجمیرا کمپنی کے مالکان نے تیقن دلایا تھا کہ اس میں سرمایی کاری حلال یے اور چونکہ کمپنی تجارت کر رہی ہے لہذا سرمایہ کاروں کو تجارت سے ہوئے فائدے کا ایک حصہ دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں نے کمپنی میں سرمایہ کاری کی۔

اجمورا پونزی اسکیم کیس: متاثرین کے لیے خوشخبری!
متاثرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجمیرا پونزی کمپنی کے مالکان نے ان سے 4 مہینوں میں ان کا سرمایہ دگنا کرانے کا بھی وعدہ کیا تھا جیسے کمپنی کے بروشر سے بھی اس بات کی وضاحت ہوتی ہے۔
اجمورا پونزی اسکیم کیس کے ملزمین
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مذکورہ پونزی اسکیم کے کیس کی پیروی کر رہے نریندرہ کمار نے بتایا کہ کیس میں متاثرین کے دعوے یعنی کلیم فارمز کا وریفیکیشن پروسیس شروع ہوچکا ہے۔ لہذا آنے والے 6 سے 8 مہینوں کی مدت میں سرمایہ کاروں کا پیسہ واپس ملنے کی امید ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details