اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر میں 1.73 لاکھ ووٹرز کا اضافہ - Addition of 1.73 lakh voters in Yadgir urdu news

کرناٹک میں گرام پنچایت کے انتخابات کے پیش نظر ووٹرز لسٹ تیاری کرلی گئی ہے تاہم ووٹرز لسٹ میں اس بار 1.73 لاکھ ووٹرز کا اضافی ہوا ہے۔

یادگیر میں 1.73 لاکھ ووٹرز کا اضافہ
یادگیر میں 1.73 لاکھ ووٹرز کا اضافہ

By

Published : Dec 17, 2020, 9:24 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے بتایا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں ضلع یادگیر میں 173916 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع یادگیر میں گرام پنچایت کے انتخابات کے پیش نظر ووٹرز لسٹ کی تیاری کرلی گئی ہے۔

یادگیر میں 1.73 لاکھ ووٹرز کا اضافہ

خیال رہے کہ ووٹر لسٹ کی تیاری کا کام 31 اگست 2020 میں شروع کیا گیا تھا جس کے متعلق پانچ برس میں ایک لاکھ 73 ہزار نو سو سولہ نئے ووٹرز کو ووٹ دینے کا حق دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے ووٹرز لسٹ کا جائزہ لینے کے بعد عہدداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات کے لیے 540 پولنگ بوتھز بنائے گئے ہیں جہاں رائے دہی کے وقت تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تمام پولنگ بوتھز پر بنیادی سہولیات جیسئے پینے کے پانی، بجلی، فرنیچر، مہیا کرائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ووٹر کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا نے عہدے داران کو تاکید کی ہے کہ ضلع یادگیر کے گرام پنچایت انتخابات پرامن اور صاف و شفاف طریقے سے کرائے جائیں، اس بات کو یقینی بنانا عہدیداروں کی ذمہ داری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details