اردو

urdu

ETV Bharat / city

'نوجوان خود آگے آئیں اور قیادت کے فقدان کو ختم کریں'

ملک میں سیاسی و سماجی اعتبار سے پیدا ہوئی پیچیدہ صورتحال سے پریشان چند سماجی کارکنان کی جانب سے معاشرے میں تبدیلی لانے کی نیت سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

activist groups concerned about crisis in the country resolves to work for the development of the society by all means
سماجی کارکنان کی جانب سے معاشرے میں تبدیلی لانے کی نیت سے ایک میٹنگ کا انعقاد

By

Published : Oct 13, 2021, 8:04 PM IST

اس خصوصی اجلاس میں بحث و مباحثہ کے بعد یہ طے پایا کہ سماجی کارکنان کا یہ گروپ افسردہ و محروم طبقات کو سماجی، سیاسی و معاشی اعتبار سے مستحکم کرنے و ان کی ترقی کے لیے کام کرے گا۔

دیکھیں ویڈیو

میٹنگ میں شریک کارکنان کہتے ہیں کہ مذکورہ گروپ مظلوم طبقات کی آواز بنے گا اور ان کے حقوق و انصاف کے لیے جدوجہد کرے گا۔

مزید پڑھیں:

مسلمان مظلوموں کے حق کی آواز بلند کریں: سید سرور چشتی

اس موقع پر ان سماجی کارکنان نے نام نہاد مسلم سیاستدانوں کے حقیقی نمائندے نہ بننے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم سیاستدانوں کی خودغرضی کی وجہ سے ملت میں جوان قیادت کا فقدان ہے۔ لہذا نوجوان آگے آئیں اور ہر اعتبار سے قیادت کا محاذ سنبھالیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details