اردو

urdu

ETV Bharat / city

مِڈ ڈے مِیل کھانے سے 60 طلبا بیمار - 60 students sick

طلبا کے بیمار ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد سرپرستوں میں کھلبلی مچ گئی، انہوں نے اسکول جاکر حالات کا جائزہ لیا۔

کرناٹک: مِڈ ڈے مِیل کھانے سے 60 طلبا بیمار

By

Published : Nov 6, 2019, 4:40 PM IST

کرناٹک کے شہر چِترا دُرگا کے ایک پرائمری اسکول میں آج مڈ ڈے میل کھانے سے 60 سے زائد طلبا بیمار ہوگئے، جن کا علاج مقامی اسپتال میں کیا جارہا ہے۔

کرناٹک: مِڈ ڈے مِیل کھانے سے 60 طلبا بیمار

اسکول میں یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب طلبا نے پیٹ میں درد اور اُلٹی کی شکایت کی۔ ادھر پریشان والدین کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کو اپنی غلطی کا اعتراف کرنا چاہیئے۔
طلبا کے والدین نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں۔ اسکول انتظامیہ اور کھانا بنانے والوں کو اپینی غلطی قبول کرنی چاہئیے۔ انھوں نے کہا اللہ کے فضل سے بچوں کی طبیعت اب بہتر ہے لیکن اگر کوئی ناخوشگوار حادثہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری کون لے گا؟

اسکول میں 200 طلبا زیر تعلیم ہیں، جن میں سے 20 بچے بیمار ہوئے ہیں۔ والدین کے مطابق سبھی بچوں نے اسکول میں ہی کھانا کھایا تھا اور پہلے بتایا گیا تھا کہ کھانے میں چھپکلی گِری ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔
یہ واقعہ راما کرشن مشن اسکول میں پیش آیا جو تاڑےپلی علاقہ میں موجود ہیں۔
واضع رہے اکشے پاترا فاؤنڈیشن کی جانب سے پرائمری اسکولوں میں مِڈ ڈے میل فراہم کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details