یادگیر: 37 گاؤں پی ایم اے جی وائی کے تحت منتخب
ان گاؤں کے ترقیاتی کاموں میں پینے کے پانی کے پروجیکٹ، صفائی امور، کوڑا کرکٹ اٹھائے جانے کے امور، بیت الخلاء کے تعمیراتی امور، اسکول عمارتوں کی تعمیر، کانکریٹ روڈ، سولر پاور سپلائی پروجیکٹ اور اسٹریٹ لائٹس کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔
کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ایم کورما راؤ نے کہا کہ یادگیر ضلع کے 37 گاؤں کو پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے تحت ترقی دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کا اہم مقصد یہ ہے کہ کمزور طبقہ کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ گاؤں کو بھی ترقی دی جائے۔
اس کے تحت منتخب کیے گئے فی گاؤں کو چالیس لاکھ روپے گاؤں کی ترقی کے لئے حاصل ہوں گے اور ایک لاکھ روپے انتظامیہ اخراجات کے لئے فراہم کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کورما راؤ نے کہا کہ 201819 کے بعد اس اسکیم کے تحت 19 گاؤں کو منتخب کر لیا گیا تھا 2019 میں صرف 10 گاؤں کو منتخب کر لیا گیا تھا۔
اس کے بعد مزید 17 گاؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے تحت یادگیر تعلقہ کے 13 گاؤں شاہ پور علاقے کے 7 گاؤں اور شورا پور تعلقہ کے 17 گاؤں کو منتخب کیا گیا ہے۔
ان گاؤں کے ترقیاتی کاموں میں پینے کے پانی کے پروجیکٹ، صفائی امور، کوڑا کرکٹ اٹھائے جانے کے امور، بیت الخلاء کی تعمیراتی امور، اسکول عمارتوں کی تعمیر، کانکریٹ روڈ، سولر پاور سپلائی پروجیکٹ اور اسٹریٹ لائٹس کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔