بسواراج بومائی کی کابینہ میں آج 29 وزراء کو شامل کیا گیا جبکہ راج بھون میں گورنر تھاورچند گہلوت نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ بومائی بڑی تعداد میں پرانے چہروں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ ان میں سے 23 سابقہ بی ایس یدی یورپا کابینہ میں وزیر رہ چکے تھے، جبکہ چھ نئے چہرے ہیں۔
یدی یورپا کابینہ میں رہے 23 وزرا کو بومائی کی وزارت میں بھی شامل کیا گیا جن میں گووند کرجول (مدھول حلقہ)، کے ایس ایشورپا (شیو موگاحلقہ)، آر اشوکا (پدمنا بھنگر بنگلورو حلقہ)، سی این اشوت نارائن (ملیشورم حلقہ)، بی سری رامولو (مولکالمورو حلقہ)، امیش کتی (ہکیری حلقہ) شامل ہیں۔ ایس ٹی سوماشیکھر(یشونت پور حلقہ)، کے سدھاکر (چکباللہ پورہ حلقہ) اور بی سی پاٹل (ہریکرورو حلقہ) بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جے سی مادھو سوامی (چکنایکاناہلی حلقہ)، پربھو چوہان (اوراد حلقہ)، وی سومنا (گووند راج نگر حلقہ)، ایس انگارا (سلیہ حلقہ)، آنند سنگھ (وجیان نگر حلقہ)، سی سی پاٹل (نرگنڈ)، ایم ٹی بی ناگراج (ایم ایل سی) اور کوٹا سرینواس پوجاری ( ایم ایل سی) کوبھی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔
نئے چہروں میں وی سنیل کمار (کرکالا حلقہ)، اراگا جانیندر (تیرتھہلی حلقہ)، منیراتھنا (آر آر نگر حلقہ)، ہلپا اچار (یل برگہ حلقہ)، شنکر پاٹل موننکوپ (نوالگونڈا حلقہ) اور بی سی ناگیش (ٹپٹور حلقہ) شامل ہیں۔ یدی یورپا کے استعفیٰ کے بعد بومائی، جو گزشتہ ہفتے بی جے پی قانون ساز پارٹی کے نئے لیڈر کے طور پر منتخب ہوئے تھے، نے 28 جولائی کو وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔