کرناٹک کے تمکور سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ لڑکی میگھنااور 45 سالہ شخص سنکراپا کی شادی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ سنکراپا نے کل ایک پیڑ سے پھانسی لگا کر خود کشی کرلیا۔
شادی کو لیکرسوشل میڈیا پروائرل ہونےوالے شخص نے خودکشی کرلی سنکراپا پہلے سے شادہ شدہ نہیں تھا۔جبکہ میگھنا کا پہلا شوہر گزشتہ دوسالوں سے غائب تھا۔ اس کے بعد میگھنا نے خود سنکراپا کوشادی کی پیش کش کی تھی۔
سنکرایا نے اس پیش کش کو قبول کرتے ہوئے گاوں کے مندر میں میگھنا سے شادی کرلی تھی۔ یہ شادی سوشل میڈیا پر کافی بحث کا موضوع رہی۔
گزشتہ دنوں سے سنکراپا کی ماں اور میگھنا کے درمیان مسلسل جھگڑا ہورہا تھا۔میگھنا 2.5 ایکر زمین کو فروخت کروانا چاہتی تھی،جبکہ سنکراپا کی ماں زمین فروخت کرنے کیلئے راضی نہیں تھی۔ سنکراپا نے روانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی کا اقدام کیا۔ قریبی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔