اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیگو سرائے: آسمانی بجلی سے تین افراد ہلاک - پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا

ریاست بہار میں بیگو سرائے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں منگل کو آسمانی بجلی سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

تین لوگوں کی موت
تین لوگوں کی موت

By

Published : Jul 7, 2020, 7:47 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے چیریا بریار پور تھانہ علاقہ کے بھیتی ہاراہی گاﺅں کے نزدیک آسمانی بجلی کے واقعے میں نندن پنڈت کی 48 سالہ اہلیہ سونا دیوی اور 18 سالہ بیٹی کاجل کماری کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسری بیٹی ببیتا کماری شدید طور سے زخمی ہو گئی۔

ببیتا کو علاج کے لئے چیریا بریا پور پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے ناﺅ کوٹھی تھانہ علاقہ کے سمسا پنچایت کے جیت پور گاﺅں میں آسمانی بجلی سے پانڈو کمار (08) کی موت ہو گئی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details