ایک طرف جہاں پولیس، ڈاکٹرز، دیگر صفائی عملے اور جر نلسٹ ان مشکل حالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی علمی ادبی مہارت کے ساتھ ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعے بھی لوگوں کو اس کورونا وائرس کی حقیقت اور اس کی سنگینی سے واقف کرارہے ہیں۔
وال پینٹنگ کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے کا پیغام ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے ذخیرہ محلّہ کے رہنے والے مجاہد حسن ان دنوں شہر کے تمام مقامات، دیواروں چبوتروں اور خالی سائن بورڈز پر اپنی پینٹنگ کے ذریعے لوگوں کورونا کے خلاف بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وال پینٹنگ کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے کا پیغام آپ کو بتا دوں کہ وہ اس کام کو اپنی خوشی سے کرتے ہیں اس کے لیے انہیں کسی طرح کا کوئی محنتانہ نہیں ملتا ہے۔وہ پیشے سے پینٹر ہیں اپنی ذاتی زندگی میں جس پیشے سے وہ منسلک ہیں اس کے دم پر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں۔
وال پینٹنگ کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے کا پیغام اُنہوں نے شہر کے تمام مقامات پر مختلف انداز میں پینٹنگ کے ذریعے اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود بھی اس وبا سے بچیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔
انہوں نے مزید اپنی پینٹنگ کے ذریعے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی ہے اور لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی گزارش کی ہے۔