اردو

urdu

ورون گاندھی نے آکسیجن سلینڈر اور کنسنٹریٹر تقسیم کیا

By

Published : May 19, 2021, 4:22 AM IST

بریلی کے بہیڑی تحصیل میں آج علاقائی رکن پارلیمان ورون گاندھی نے آکسیجن سلینڈر اور کنسنٹریٹر کو ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیا۔ انھوں نے کہا کہ سماج کے آخری ضرورت مند تک یہ مدد پہنچنی چاہیے اور یہی ہمارا مقصد بھی ہے۔

varun gandhi distributes oxygen cylinders in bareilly
ورون گاندھی نے آکسیجن سلینڈر اور کنسنٹریٹر تقسیم کیا

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں سب سے زیادہ آکسیجن سلینڈر کی ضرورت درپیش ہے لیکن آکسیجن کی قلت کی وجہ کافی زیادہ لوگوں کی جانیں بھی جارہی ہے، حکومت اور محکمۂ صحت کے پاس جتنی بھی وسائل ہیں وہ ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی

عام لوگوں کی جانوں کو بچانے کے لیے متعدد رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان اپنی اپنی استطاعت کے مطابق آکسیجن سلینڈر کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، اسی ضمن میں ضلع بریلی سے بہیڑی تحصیل کے علاقائی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے آکسیجن سلینڈر اور کنسنٹریٹر ضرورت مندوں میں تقسیم کیے۔

انہوں نے بہیڑی سی ایچ سی کو بھی بیس سلینڈر اور کنسیٹریٹر مہیا کرائے، تحصیل کے رام لیلا گراؤنڈ پر منعقد اس پروگرام میں ورون گاندھی کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار، علاقائی رُکن اسمبلی چھترپال گنگوار سمیت تمام سیاسی رہنما اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ورون گاندھی نے آکسیجن سلینڈر اور کنسنٹریٹر تقسیم کیا

اس دوران ورون گاندھی نے کہا کہ سماج کے آخری ضرورت مند تک مدد پہنچنی چاہیے، یہی ہمارا مقصد ہے۔ امید ہے کہ اگلے مہینے میں موذی بیماری کورونا روائرس کا انفیکشن کا اثر کچھ کم ہوگا تو لوگوں کو خود بخود کچھ راحت مل سکتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی رہنما ہونے کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کی تکلیف کو کچھ حد تک کم کر سکیں اور اُن کی تکلیف میں شریک ہو سکیں۔ یہ ہمارا اخلاقی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ یہ آکسیجن کے سلینڈر اور کنسنٹریٹر کو ذاتی رقم سے خریدکر فروخت کر رہے ہیں۔ کیوں کہ ایم پی فنڈ گزشتہ دو برس سے نہیں آیا ہے۔ لہذا ہم سب کو آگے آکر، متحد ہوکر کام کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details