اردو

urdu

ETV Bharat / city

بچوں کو موسمی بیماریوں سے دور رکھنے کے لیے ٹیکہ کاری مہم

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں پانچ سال تک کے بچوں کو ہونے والے بیماریوں سے دور رکھنے کے لیے 13 اگست سے ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی جائے گی۔ یہ جانکاری آج چیف میڈیکل آفیسر سبودھ کمار شرما نے پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے دی۔

Vaccination campaign
ٹیکہ کاری مہم

By

Published : Aug 11, 2020, 7:53 PM IST

اسٹریپٹوکاکس نیومونی کے ذریعہ بچوں میں نیومونیا، دماغی بخار اور کان بہنے جیسی بیماری کے خطرات پیدا ہو جاتے ہیں۔ یہ خطرہ پانچ سال تک کے بچوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس میں خصوصی طور پر دو برس تک کے بچوں میں زیادہ ہوتا ہے۔

ویڈیو

رامپور ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سبودھ کمار شرما نے نواب گیٹ واقع اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ بچے اس قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہیں، اس کے لیے حکومت ہند نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پورے ملک میں مرحلہ وار نیوموکوکل کنجوکویٹ ویکسین (پی سی وی) کا مسلسل ٹیکہ کاری کے لیے نظم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے 56 اضلاع میں 10 اگست سے ٹیکہ کاری کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ سی ایم او نے بتایا کہ 13 اگست سے رامپور میں بھی باقائدہ اس آغاز کر دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details