اردو

urdu

ETV Bharat / city

Urs E Tahseeni: پرچم کشائی کے ساتھ عرس تحسینی کا آغاز

بریلی میں خاندانِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کے اہم بزرگ نبیرائے اعلیٰ حضرت، حضرت تحسین رضا خاں صاحب کے تین روز تک چلنے والے عرس تحسینی کی Urs E Tahseeni ابتدا کرنے کے لیے پرچم کشائی کا جلوس پرانے شہر میں واقع پیرا ڈائز شادی ہال سے شروع ہو کر اپنے قدیم راستوں سے گزر کر کانکر ٹولہ میں واقع خانقاہِ تحسینی پہنچا، جہاں پرچم کشائی کی رسم کے ساتھ عرس کا آغاز ہوا۔Urs E Tahseen

عرس تحسینی کا پرچم کشائی
عرس تحسینی کا پرچم کشائی

By

Published : Feb 18, 2022, 5:03 PM IST

بریلی میں خاندانِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں Imam Ahmad Raza Khan فاضلے بریلوی کے اہم بزرگ نبیرائے اعلیٰ حضرت مفتی حضرت تحسین رضا خاں صاحب کے 15 ویں عرس تحسینی کا آج سے پرچم کشائی کے ساتھ آغاز ہو گیا۔

عرس تحسینی کا پرچم کشائی
تین روز تک چلنے والے عرس کی ابتدا کرنے کے لیے پرچم کشائی کا جلوس پرانے شہر میں واقع پیرا ڈائز شادی ہال سے شروع ہوکر اپنے قدیم راستوں سے گزر کر کانکر ٹولہ میں واقع خانقاہِ تحسینی پہنچا، جہاں پرچم کشائی کی رسم کے ساتھ عرس کا آغاز ہوا۔

پرچم کشائی سے ایک روز قبل خانقاہ شریف میں غسلِ سندل کی رسم ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ تین روزہ عرس 18، 19 اور 20 فروری کو منایا جائے گا۔ آخری دن یعنی 20 فروری کو دن میں تقریباً 12 بجے کل کی رسم ادا کی جائے گی۔




جلوس پرچم سے قبل چوک میں جشن تحسینی کی مختصر محفل منعقد ہوئی جس کا آغاز مفتی عبدالمنان نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور اعظم تحسینی، غیاث خان، سید مجاہد علی، ریاض احمد خان رَضوی نے نعت اور منقبت کا نزرانہ عقیدت پیش کیا۔


نعیم تحسینی اور شاہ رخ تحسینی کے ساتھ ساتھ تمام معروف عقیدت مند اپنے ساتھ پرچم لے کر چلے تو لوگوں نے جگہ جگہ استقبال کیا۔ اخیر میں یہ پرچم خانقاہِ تحسینی میں پہنچا اور درگاہ کے سجادہ نشین نے عرس کے آغاز کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details