اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش میں وزیر اعلیٰ کا اجلاس - کوویڈ-19

ریاست میں 15 مارچ کے بعد سماجی فاصلہ بنا رہے، اس کے مد نظر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے بارہ بنکی کے مذہبی رہنماوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی اور ان سے مشورے لئے۔

religious leaders
religious leaders

By

Published : Apr 5, 2020, 10:13 PM IST

لاک ڈاؤن پر مکمل طور سے عمل کرانے اور لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد کوویڈ-19 سے تحفظ کے لئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے تمام اضلاع کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ضروری ہدایات دی ساتھ ہی ساتھ تمام لوگوں سے مشورے بھی لئے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کی معزز شخصیات کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی

بارہ بنکی سے اس ویڈیو کانفرینسنگ میں 11 مذہبی رہنماؤں نے حصہ لیا۔

اتر پردیش میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے میٹنگ کی


وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اعلان کیا کہ ریاست میں 15 اپریل سے لاک ڈاؤن ہٹایا جائے گا۔ لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد کووڈ-19 کا خترہ دوبارہ نہ ہو، اس کے لئے وزیراعلیٰ نے دن بھر ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی۔

اس دوران شام 5 بجے انہوں نے تمام اضلاع کے معزز شخصیات کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد انہیں کیسے احتیاط برتنی ہے۔ انہوں نے ان شخصیات سے تعاون کی اپیل کی اور ان سے ضروری مشورے بھی لئے۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کےباقی بچے دنوں میں سماجی فاصلہ پر مکمل طور سے عمل کرانے کی اپیل بھی کی ہے۔

اس دوران مذہبی رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عمل کریں گے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details