اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bareilly Students Returned from Ukraine: یوکرین سے واپس لوٹے طلبا نے اپنی روداد بیان کی

بریلی کے رہنے والے دو طلبہ اپنے ملک واپس لوٹ آئے ہیں۔ دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی روداد بیان کی۔ ان کے علاوہ بریلی کے نواب گنج کے چار طلباء یوکرین سے باہر نکل آئے ہیں۔ ان میں سے دو طلباء دہلی پہنچ چکے ہیں Bareilly Students Returned from Ukraine۔

Bareilly students returned from Ukraine
Bareilly students returned from Ukraine

By

Published : Mar 6, 2022, 6:34 PM IST

حکومتِ ہند کی کاوشوں سے یوکرین میں پنھسے ہندوستانی طلباء اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے ہیں۔ اتر پردیش کے ضلع بریلی کے تقریباً تیس سے زائد طلبا یوکرین میں ایم بی بی ایس کرنے گئے تھے، جن میں زیادہ تر طلباء یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔ کچھ سفر میں ہیں تو کچھ طلباء ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔

بریلی کے سٹی اسٹیشن کے رہائیشی اقبال اختر خان کے فرزند بہن سیمال اختر اور تسبیحہ اختر نے دہلی لوٹ آئے ہیں۔ دونوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرین میں گزارے ہوئے دنوں کو یاد کیا Bareilly students return home from Ukraine۔

ویڈیو دیکھیے۔


سیمال خان نے بتایا کہ جب سب سے پہلا حملہ ہوا، تو روس نے آرمی ایئرپورٹ، ایئربیس اور ایک عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اُس وقت وہ ایوانو شہر کے شاپنگ مال میں خریداری کر رہے تھے۔ گھبرا کر وہ فوراً واپس چلے گئے۔ محض 72 گھنٹے تک گھروں میں قید ہوکر رہے۔

دھماکہ ہوتے ہی وہ کونے میں بیٹھ جاتے تھے۔ ہم دونوں بھائی بہن بڑی مشکل سے رومانیہ کی سرحد پر پہنچے۔ وہیں یوکرین کے فوجی، طلباء کو طویل قطار میں زمین پر گرا کر مار پیٹ کر رہے تھے۔ دراصل وہ ہندوستانی طلباء کو ڈھال بنانا چاہتا تھا۔

یوکرین سے لوٹے بھائی بہن۔۔۔۔
والد اقبال اختر کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہم اور اہلیہ دونوں پریشان تھے۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ اور اے ڈی ایم شہر، دونوں نے مسلسل رابطہ قائم کیا اور گھر آئے تھے۔تسبیحہ نے بتایا کہ بھائی بِلیوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اُس نے گھر میں 10 فارسی بلیاں پال رکھی ہیں۔ بیٹی تسبیحہ اور بیٹے سیمال نے بتایا کہ بریلی کی اقراء، ساحل، فیض بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ بورڈنگ پاس کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ رومانیہ کے شیلٹر ہوم میں ہیں۔ لیکن اب دونوں کو کلیئرنس ملنے کے بعد گھر واپس لوٹنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔یوکرین میں پھنسے نواب گنج کے چار طلباء یوکرین سے باہر نکل آئے ہیں۔ دو طلباء دہلی پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ دو طلباء پولینڈ پہنچ چکے ہیں Nawabganj Bareilly۔

قصبہ نواب گنج کے رہنے والے محمد اقرار کے بیٹے رضوان اور حاجی پرویز کا بیٹا احتشام، رحمت حسین کا بیٹا اسلم اور اشرف علی کا بیٹا انس بھی یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین گئے تھے۔ انس، اسلم، رضوان اور احتشام جلدی ہی دہلی پہنچ جائیں گے۔
مزید پڑھیں:


ضلع بریلی کی میرگنج تحصیل میں بطور تحصیلدار اروند تیواری نے فتح گنج مغربی پہنچکر طالب علم آصف کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اہلِ خانہ نے بتایا کہ آصف خارکیو سے نکل کر ہنگری کی سرحد پر پہنچ گیا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ خارکیو میں شدید گولہ باری دیکھکر گھر کے تمام افراد خوفزدہ ہیں۔ آصف بھی اب تک تقریباً پچّیس کلومیٹر تک پیدل چلکر ایک شیلٹر ہوم میں پناہ گزین ہے۔ اُن کے ساتھ کئی درجن دیگر طلباء بھی موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details