اردو

urdu

By

Published : Aug 19, 2020, 7:17 PM IST

ETV Bharat / city

رائے بریلی: سڑک حادثے میں دو بھائیوں کی موت، 9زخمی

ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو بھائیوں کو موت واقع ہوگئی جبکہ 9افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

رائے بریلی: کھائی میں جیپ پلٹنے سے دو بھائیوں کی موت، 9زخمی
رائے بریلی: کھائی میں جیپ پلٹنے سے دو بھائیوں کی موت، 9زخمی

ریاست اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے نصیرآباد علاقے میں بدھ کو تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر سڑک کنارے پانی بھرے کھائی میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دو چچا زاد بھائیوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 9افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح کچھ مقامی افراد پرسدے پور سے بس میں سوار ہوکر لدھیانہ جانے والے تھے۔ اس سلسلے میں ایک جیپ ایسے مسافروں کو جگہ جگہ سے لے کر بس تک پہنچا رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جیپ میں نصیر آباد باشندہ راجا رام(40)اپنے چچا زاد بھائی ونود جگو پاسی اور 12دیگر افراد کے ساتھ سوار تھے۔ سبھی لوگ بس سے پنجاب جا رہے تھے۔ اس درمیان جیپ نصیر آباد علاقے کے سلون روڈ پر ایک پلیا کے نزدیک بے قاہوکر سڑک کنارے گڑھے میں پلٹ گئی جس میں کافی پانی بھرا تھا۔

اس حادثے میں دونوں چچا زاد بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 9افراد زخمی ہو گئے۔ اس حادثے میں جیپ ڈرائیور بھی شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے۔

زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details