اردو

urdu

ETV Bharat / city

دو اعلیٰ افسران کے درمیان سہ رخی گھمسان - بریلی، اترپردیش

بریلی میں ان دنوں حکمراں سیاسی جماعت کے رہنما، اپوزیشن اور انتظامیہ کے دو اعلیٰ افسران کے درمیان سہ رخی گھمسان جاری ہے۔ موجودہ میئر نے دو اعلیٰ افسران کی شکایت حکومت سے کی ہے تو اعلیٰ افسران نے میئر کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی رپورٹ حکومت کو بھیج دی ہے جبکہ سابق میئر نے اس متنازعہ معاملہ میں آگ میں گھی ڈالنے جیسا کام کیا ہے۔

triangular-fight-between-two-senior-officials
دو اعلیٰ افسران کے درمیان سہ رخی گھمسان

By

Published : Jan 15, 2021, 6:49 PM IST

بریلی میں سماجوادی پارٹی کی سابق میئر ڈاکٹر آئی ایس تومر نے بی جے پی کے موجودہ میئر ڈاکٹر اُمیش گوتم پر الزام لگایا ہے کہ اُنہوں نے اپنی ڈیمڈ ”اِنورٹیس یونیورسٹی“ تعمیر کرنے کے دوران سنہ 2006ء میں بریلی میونسپل کارپوریشن کی 5700 مربع گز زمین پر غیر قانونی طریقہ سے قبضہ کیا ہے۔ سابق میئر نے اس کی شکایت ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ سے بھی کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس معاملہ میں سماعت کرتے ہوئے ضرور کارروائی کریں گے۔

ویڈیو

اس شکایت کا ابھی نتیجہ بھی سامنے نہیں آیا تھا کہ گزشتہ 17 دسمبر کو جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ”کسان سمّیلن“ میں شرکت کرنے آئے تو بی جے پی کے میئر ڈاکٹر اُمیش گوتم نے بریلی ڈویژن کے کمشنر رنویر پرساد اور میونسپل کمشنر ابھیشیک آنند کے خلاف سمارٹ سٹی پروجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے شکایت کی تھی۔ خفیہ طریقہ سے کی گئی اس خاص شکایت کے عام ہونے کے بعد ڈویژن کمشنر رنویر پرساد نے میونسپل کارپوریشن ابھیشیک آنند سے ”اِنورٹیس یونیورسٹی“ پر قبضہ کرنے کی جانچ کر کے رپورٹ طلب کر لی۔ چونکہ دونوں افسران کے خلاف یونیورسٹی کے مالک اور میئر ڈاکٹر اُمیش گوتم نے شکایت کی تھی تو ان افسران نے زمین قبضہ کرنے کی شکایت حکومت سے کر دی۔ وہیں دوسری جانب سابق میئر ڈاکٹر آئی ایس تومر پہلے ہی اس معاملہ کی شکایت کر چکے ہیں۔ اب موجودہ میئر اُمیش گوتم نے سابق میئر کے ساتھ ساتھ دونوں اعلیٰ افسران کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

دو اعلیٰ افسران کے درمیان سہ رخی گھمسان

موجودہ میئر ڈاکٹر اُمیش گوتم کا کہنا ہے کہ اگر میں نے یونی ورسٹی میں میونسپل کارپوریش کی زمین پر قبضہ کیا ہے تو مجھے سنہ 2017ء میں میئر کا چناؤ لڑنے کے لیے میونسپل کارپوریشن سے این او سی کیسے مل گئی۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگانے والے سابق میئر ڈاکٹر آئی ایس تومر کا ”دھنونتری ہسپتال“ بھی میونسپل کارپوریشن کے معیارات کے برخلاف تعمیر کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ علی گڑھ اور سہارنپور میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کو 80 کروڑ اور بریلی میں 160 کروڑ کے ٹینڈر لگائے گئے ہیں۔ جس میں ڈویژنل کمشنر اور میونسپل کمشنر نے منمانی طریقہ سے اپنے قریبی لوگوں کو ٹینڈر دیا ہے۔ گزشتہ 17 دسمبر کو جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بریلی آئے تھے تو میں نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ میں ہونے والی بدعنوانیوں کے بابت شکایت کی تھی۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا تھا کہ ڈویژنل کمشنر اور میونسپل کمشنر دونوں اس بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ حالانکہ میوسنپل کمشنر نے میئر اُمیش گوتم کے خلاف زمین قبضہ کرنے کی رپورٹ تیار کرکے حکومت اتر پردیش کو بھیج دی ہے۔

دو اعلیٰ افسران کے درمیان سہ رخی گھمسان

بہرحال بریلی میونسپل کارپوریشن ان دنوں عوامی خدمات کا ادارہ کم، سیاسی گھمسان کا اکھاڑا زیادہ نظر آ رہا ہے۔ بی جے پی کے موجودہ میئر اور سماجوادی پارٹی کے سابق میئر کے درمیان شہ اور مات کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جبکہ دو اعلیٰ افسران کے دخل کے بعد یہ معاملہ سہ رخی جنگ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ آنے والا وقت طے کریگا کہ کسے شہ ملتی ہے اور کس کی مات ہوتی ہے۔

دو اعلیٰ افسران کے درمیان سہ رخی گھمسان

ABOUT THE AUTHOR

...view details