تھانہ شہزاد نگر علاقہ میں 10 سالہ لڑکی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اسی دوران کسی بائیک سوار نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن بچی کی چیخ و پکار سن کر لوگوں نے پیچھا کرکے بائیک سوار کو پکڑ کر بچی کو بچایا اور بائیک سوار کو مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
اغواکار بائک سوار کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا
ریاست اترپردیش کے رامپور میں شہزاد نگر علاقے میں لڑکی کو اغوا کرکے لے جا رہے بائک سوار کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقامی لوگوں کی اس سوجھ بوجھ سے کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے رہ گیا۔ پولیس اغواکار سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تھانہ شہزاد نگر علاقہ کے گاؤں نوگما میں 10 سالہ بچی حنا بنت ابو الحسن گھر کے باہر سنسان جگہ پر کھیل رہی تھی تبھی ایک بائیک سوار بچی کو پکڑ کر لے جانے لگا لیکن بچی کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگوں نے پیچھا کرنے کے بعد بائیک سوار کو نزدیکی گاؤں چمروہ کے پاس پکڑ لیا اور مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ جس سے اب پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
بائیک سوار اغواکار کا تعاقب کرکے اس کو پکڑنے والے مقامی لوگوں کی دیگر علاقوں کے لوگ بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے جس تیزی سے مقامی لوگوں نے اغوا کار کو پکڑا ہے وہ یقیناً قابل تعریف بات ہے۔