اردو

urdu

ETV Bharat / city

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کا سالانہ عرس اختتام پزیر - ای ٹی وی بھارت

درگاہ کی آفیشیل ویب سائٹ پر صبح سے ہی تمام زائرین کو آگاہ کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہ کر عرس کی تمام تقریبات کو سماعت کریں اور گھروں پر ہی عرس کی رسم ادا کریں۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کا سالانہ عرس اختتام پزیر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کا سالانہ عرس اختتام پزیر

By

Published : Oct 5, 2021, 6:14 PM IST

عالمِ اسلام میں سُنّی بریلوی مسلک کے پیشوا، مجددِ دین و ملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کا سالانہ 103 واں تین روزہ عرس رضوی، قل کی رسم ادائیگی کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کا سالانہ عرس اختتام پزیر

آج روپہر 2 بجکر 38 منٹ پر درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین حضرت احسن رضا خاں نے دعا کی اور ملک میں امن و امان کے علاوہ مسلمانوں کے تحفظ کے لیئے خصوصی دعا کی۔

آج عرس رضوی کے تیسرے اور آخری دن کووڈ 19 کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے صبح بعد نماز فجر پروگرام شروع کیا گیا۔

جس میں درگاہ کے سربراہ حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں کی سرپرستی اور سجادہ نشین مفتی حضرت احسن رضا خاں قادری کی قیافت میں عرس کے تمام تقریبات منعقد ہونے کا سلسلہ شروع ہوا۔

درگاہ کی آفیشیل ویب سائٹ پر صبح سے ہی تمام زائرین کو آگاہ کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہکر عرس کی تمام تقریبات کو سماعت کریں اور گھروں پر ہی عرس کی رسم ادا کریں۔

اس موقع پر خاص طور پر علما نے تمام قوم مسلماں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی خواتین کو پردہ نشیں بنائیں اور گھروں میں پردہ داری کو لازمی طور پر قائم کرنے کی کوشش کریں۔

عرس کے دوران نعتیہ اور منقبتیہ پروگرام بھی جاری رہے۔

اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں تین روزہ عرس رضوی میں ملک کی تمام ریاستوں سے آئے علماء نے سبق آمیز تقریر سے حاضرین جلسہ کو خطاب کیا۔

اس موقع پر مشہور و معروف مقرر اور درگاہ اعلیٰ حضرت پر واقع مدرسہ منظر اسلام کے استاد مفتی سلیم نوری نے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تمام جلسوں، محلف میلاد، خانقاہی نظام، تصوف اور بزرگانِ دین کے پیغام کو عام آدمی تک پہنچانے کا کام کریں۔

لوگوں سے آپسی اتحاد اور بھائی چارگی کو فروغ دینے اور نفرتوں کو ختم کرنے کی اپیل کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پھیلی فرقہ وارانہ نفرتوں کو صرف خانقاہی اور صوفی نظام کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:درگاہ اعلیٰ حضرت کے 103 ویں عرس کا پوسٹر جاری

بہرحال علمائے کرام نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دین اسلام کے قریب آئیں اور مذہبی فرائض کو انجام دیں۔

مساجد کو آباد کریں اور مدارس میں دینی تعلیم حاصل کریں۔

لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیں اور فرقہ واریت کو ختم کرنے میں اپنا خاص تعاون کریں۔

اتحاد و اخلاص قائم کریں اور اپنے گھروں کی خواتین کی حفاظت کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details