مولانا توقیر رضا خان نے سب سے پہلے خواجہ غریب نواز کی مزار کی زیارت کی اس کے بعد مزار پر چادر اور گل پوشی کی۔ یہاں گدّی نشین نے مولانا توقیر کا استقبال کرتے ہوئے شال اوڑھاکر مولانا کی دستاربندی کی۔ اس دوران گدّی نشینوں سے ملک اور مسلم مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔
مولانا توقیر رضا خاں نے سبھی گدّی نشینوں کو بریلی آنے کی دعوت بھی دی۔ جسے سبھی نےقبول بھی کیا، گزشتہ تقریباً دس برس سے کچھ دینی اور دنیاوی مسائل پر کچھ اختلافات ہونے کی وجہ سے تلخی تھی۔ اس تلخی کو ختم کرنے کی کوشش کی سمت میں یہ ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔