سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ شریف میں کھولے جا رہے سنیما ہال کے ایشو پر بریلی میں آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام نے سخت انتباہ کے ساتھ کہا ہے کہ تمام سنیما گھروں کو فوراً بند کیا جائے۔ ورنہ پوری دنیا کے مسلمان سعودی عرب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔
بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم 'آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام' کے جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب حکومت کو مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ شریف کے تقدس کو پامال ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس لیے کہ مکہ معظمہ میں کعبہ بیت اللہ ہے تو مدینہ منورہ میں آقائے دو جہاں نبی کریم صلی تعالیٰ علیہ وسلم کا روضہ انور ہے۔ عالم اسلام کے مسلمانوں کی عقیدت و محبت، مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ سے وابستہ ہے۔ اس لحاظ سے سعودی عرب حکومت پر لازم ہے کہ وہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے مزہبی جزبات اور عقائد کے تحفظ کا خیال رکھے۔
مولانا شہاب الدین نے مزید کہا کہ خادم الحرمین (سعودی عرب کے بادشاہ کو عہدہ) کا مطلب یہ ہے کہ سعودی عرب حکومت کو ان مقدس مقامات اور شہریوں کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔ لہذا، سعودی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ شریف کی عظمت، عزّت، حرمت اور تقدس کو پامالنہ ہونے دے۔ سعودی عرب حکومت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ خدا اور پیغمبر اسلام کے احکامات کی خلاف ورزی نہ کرے اور نہ ہونے دے۔