دہلی نظام الدین مرکز میں کاروائی کے بعد مختلف ریاستوں میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو انتظامیہ تلاش کر پکڑ رہا ہے۔کورونا وائرس کا خدشہ بتاتے ہوئے اترپردیش حکومت نے بھی یہ اقدام کیا ہے۔
اترپردیش میں تبلیغی ارکان کورنٹین - تبلیغی جماعت کا کورونا ٹیسٹ
اترپردیش کے بجنورضلع کے تھانہ نگینہ میں واقع مسجد میں قیام کئے تبلیغی جماعت کے ارکان کا انتظامیہ نے کورونا ٹیسٹ کروایا۔ تاہم تمام کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔
اترپردیش میں تبلیغی ارکان کورنٹین
بجنور ضلع کے مختلف علاقوں میں تبلیغی جماعت دعوتِ دین کا کام کررہی ہے۔بجنور ضلع کے تھانہ نگینہ کے مجھیٹہ شکرو کی مسجد میں غیر ضلع سے آئے آٹھ ارکان کا مقامی انتظامیہ نے کورونا ٹیسٹ کروایا۔ تاہم تمام کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔
بتایا گیا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے یہ کاروائی کی۔ جماعت کےارکان کی تھرمل اسکیننگ کی گئی۔بعد ازیں ایک نجی کالج کے کورنٹین میں انھیں داخل کیا گیا۔ محکمہ صحت نے پوری مسجد کو سینیٹائز بھی کردیا ہے۔