رامپور:ریاست کے رامپور میں قائم گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں شعبۂ اردو کی جانب سے طلبہ و طالبات درمیان غزل سرائی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جہاں طلبہ و طالبات نے معروف شعراء کرام کے کلام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔
غزل سرائی کے مقابلے سے متعلق بتاتے ہوئے شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم نعیم نے بتایا کہ طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور اردو زبان کو فروغ دینے کے مقصد سے کالج میں غزل سرائی کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اردو شعبہ سے وابستہ تمام ہی طلباء نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ساتھ ہی ڈاکٹر ارم نعیم نے یہ بھی بتایا کہ یہ اردو زبان کی تاثیر ہے کہ لوگ اس طرح کی محفلوں کی جانب راغب ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جہاں رضا کالج کے پرنسپل پی کے وارشنے نے غزل سرائی کی تقریب میں پہنچ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ وہیں دیگر شعبوں سے وابستہ ٹیچرز نے داد و تحسین سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔