دہلی کی طرف سے آ رہی کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کو اتر پردیش کے بریلی میں روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے علاوہ میئر نے کاونسلروں کے ساتھ مل کر خصوصی اپیل کی ہے۔
کورونا سے بچاؤ کے لیے دہلی سے آنے والوں پر خصوصی نظر - 72 کاؤنسلروں کو کورونا واریئر کی ذمہ داری سونپی
بریلی میں انفیکشن نہ پھیلے اس کے لئے شہر کے سبھی کاونسلروں سے کہا گیا ہے کہ ان کے وارڈوں میں جو لوگ دہلی سے آرہے ہیں ایسے لوگوں کی وہ فوری جانچ کرائیں اور کوشش ہے کہ بغیر جانچ کے گھر نہ جائیں۔
پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر نگم کے سبھی 72 کاؤنسلروں کو کورونا واریئر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ شہر کے سرحد پر موبائل وین تعینات کر دی گئی ہے۔ پازیٹیو پائے جانے پر ہوم آئیسولیشن کرایا جائے گا۔ بریلی کے میئر امیش گوتم نے آج کہا کہ دہلی میں انفیکشن پھر شروع ہوگیا ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کا دہلی سے آمد و رفت ہوتا ہے۔ ایسے میں بریلی کے باشندے بھی انفیکشن سے محفوظ نہ ہرنے کا شبہ ہے۔
بریلی میں انفیکشن نہ پھیلے اس کے لئے شہر کے سبھی کاونسلروں سے کہا گیا ہے کہ ان کے وارڈوں میں جو لوگ دہلی سے آرہے ہیں ایسے لوگوں کی وہ فوری جانچ کرائیں اور کوشش ہے کہ بغیر جانچ کے گھر نہ جائیں۔ رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی 5 سے 10دن کے اندر طبیعت ناساز ہو یا علامات دکھائی دیں تو بلا جھجھک پھر سے جانچ کرائیں تاکہ انفیکشن سے بچا جاسکے۔