اردو

urdu

ETV Bharat / city

کوڑے کے ڈھیروں کو ہٹانے کے لیے احتجاج

سیوا منچ کا دعویٰ ہے کہ حکومت بریلی میں کئی برسوں سے کوڑے کے ڈھیر ہٹانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

بریلی میونسپل کارپوریشن ہر برس باقر گنج سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کا ارادہ بناتا ہے، لیکن کام شروع نہیں ہو پاتا ہے
بریلی میونسپل کارپوریشن ہر برس باقر گنج سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کا ارادہ بناتا ہے، لیکن کام شروع نہیں ہو پاتا ہے

By

Published : Oct 23, 2020, 8:26 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے باقرگنج ٹرنچنگ گراؤنڈ میں کئی برسوں سے کوڑے کے ڈھیر جمع ہیں لیکن حکومت ان ڈھیروں کو ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

واضح رہے کہ اب 'سماج سیوا منچ' نے کوڑے کے ان ڈھیروں کو ہٹانے کے لیے جدوجہد شروع کردی ہے اسی ضمن میں سماج سیوا منچ کے عہدیداران باقر گنج ٹرنچنگ گراؤنڈ کے قریب ہی احتجاجی دھرنا شروع کیا ہے۔

شہر بریلی کے باقرگنج ٹرنچنگ گراؤنڈ میں کئی برسوں سے کوڑے کے ڈھیر جمع ہیں

شہر کے باقرگنج سے کوڑے کے ڈھیروں کو جلد سے جلد ہٹانے کے لیے حکومت اور انتظامیہ کو اطلاع دینے کے بعد سماج سیوا منچ کے اراکین نے صدر ندیم شمسی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ہے۔

صدر ندیم شمسی نے بتایا ہے کہ بریلی میونسپل کارپوریشن ہر برس باقر گنج سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کا ارادہ بناتا ہے، لیکن کام شروع نہیں ہو پاتا ہے۔

واضح رہے کہ باقرگنج ٹرنچنگ گراؤنڈ میں تقریباً آٹھ لاکھ میٹرک ٹن کوڑا ہے، جس کے اطراف کی بڑی آبادی اس سے متاثر ہے، اور کثیر تعداد میں لوگ بیماری میں مبتلا ہیں۔

سیوا منچ کا کوڑے کے ڈھیروں کو ہٹانے کے لیے احتجاج

بتایا جارہا ہے کہ اس علاقے کا پانی بھی پینے کے قابل نہیں ہے اس لیے صدر ندیم شمسی نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ احتجاجی مظاہرہ ایسا ہے جس کی کوئی میعادی نہیں، کیوں کہ جب تک کوڑا نہیں ہٹایا جاتا تب تک یہ مظاہرہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اس دھرنے کو بھوک ہڑتال میں تبدیل کر دیا جائےگا۔

سماج سیوا منچ کے سرپرست راجیندر گھلڈیال نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن جلد سے جلد باقرگنج کے باشندوں کو کوڑے کے ڈھیر سے نجات دلانے کا کام کرے۔

اس موقع پر سماج سیوا منچ کے صدر ندیم شمسی، عتیق نظامی، دیپک اگروال، اولیا منیر شمسی، سِمرن، ملن شرما، شائین خانم، محمد محسن، آفتاب مرزا وغیرہ نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details