اردو

urdu

ETV Bharat / city

شمس الرحمٰن فاروقی قافلہ سالار تھے: ڈاکٹر ارشد رضوی

معروف محقق، نقاد اور افسانہ نگار شمس الرحمن فاروقی کے انتقال پر ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر ارشد رضوی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرکے شمس الرحمن فاروقی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قافلہ سالار تھے جن سے ہم سب محروم ہوگئے۔

Dr. Arshad Rizvi
ڈاکٹر ارشد رضوی

By

Published : Dec 25, 2020, 9:43 PM IST

ملک کے معروف محقق، تنقید نگار اور متعدد کتابوں کے مصنف شمس الرحمن فاروقی نے 25 دسمبر جمعہ کے روز صبح 11:30 بجے الہ آباد کے ایک ہسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر سے دنیا بھر کے ادبی حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ رامپور کا معروف تعلیمی ادارہ گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں شعبۂ اردو کے صدر ڈاکٹر ارشد رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ویڈیو

ABOUT THE AUTHOR

...view details