اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی: بجلی چوری معاملے میں ایس ڈی او۔جے ای معطل - کولڈ اسٹور میں سواکروڑ روپے کی بجلی چوری

آنولہ ایس ڈی او کو بریلی چیف انجینئر اور جے ای کو بریلی میں گرامین وترن کھنڈ سے منسلک کیا گیا ہے، گنگوار نے کہا کہ لائن لاس کم کرنے اور وددت چوری پر کنٹرول کے لئے مہم چلائی جارہی ہے۔

بریلی:بجلی چوری معاملے میں ایس ڈی او۔جے ای معطل
بریلی:بجلی چوری معاملے میں ایس ڈی او۔جے ای معطل

By

Published : Oct 1, 2020, 2:31 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں مدھیانچل وددت وترن نگم انتظامیہ نے ایک کولڈ اسٹور میں سواکروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑے جانے کے معاملے میں ایس ڈی او اور جے ای کو فوری اثر سے معطل کردیا ہے، پاور کارپوریشن نے بجلی چوری پکڑے جانے کے بعد اس کی اعلی سطحی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس کے بعد بلرامپور میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ

ڈائرکٹر سوریہ پال گنگوار نے آج یہاں بتایا کہ گذشتہ مہینے بریلی کے اسنیہ کولڈ اسٹوریج میں سوار کروڑ روپے سے زیادہ کی بجلی چوری پکڑے جانے کے بعد اس کی جانچ پاور کارپوریشن سے کرائی گئی، اس میں آنولا ایس ڈی او وجئے کمار قنوجیا اور بھوپیندر کے سشیل کمار قصور وار پائے گئے۔اس کے بعد آنولہ ایس ڈی او وجے کمار قنوجیا اور بھمورا سب اسٹیشن کے جے ای سشیل کمار کو معطل کیا گیا ہے۔

آنولہ ایس ڈی او کو بریلی چیف انجینئر اور جے ای کو بریلی میں گرامین وترن کھنڈ سے منسلک کیا گیا ہے، گنگوار نے کہا کہ لائن لاس کم کرنے اور وددت چوری پر کنٹرول کے لئے مہم چلائی جارہی ہے۔

ایک اطلاع کی بنیاد پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایس ٹی جلیل کی قیادت میں 26 اگست کی رات اسنیہ کولڈ اسٹوریج کی جانچ کی گئی، احاطے میں 110 ایچ پی پاور کنیکشن سے بائی پاس کر بجلی چوری کے ثبوت ملے، ٹیم نے کیبل اور میٹر اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور تھانہ بھمورا میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details