اردو

urdu

ETV Bharat / city

'سعودی حکومت سے ڈانس فیسٹیول پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ' - ڈانس

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کی درگاہ اعلیٰ حضرت میں رضا اکیڈمی کی جانب سے سعودی حکومت کےخلاف احتجاج کے طور پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

'سعودی حکومت سے ڈانس پر پابندی عائد کرے'

By

Published : Jul 11, 2019, 11:49 PM IST

اس میٹنگ سعودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عرب کی پاک سر زمین پر ڈانس فیسٹیول بند کرے۔ عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ عقیدت و احترام کا مقام ہے۔اور اسے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کوئی حق نہیں ہے۔

اس موقعے پر بریلی میں اعلیٰ حضرت خاندان کے اہم فرد مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں عرف تاج الشریعہ کی دو روزہ عرس میں شرکت کرنے آئے۔ مہمانوں اور دانشوروں نے سعودی عرب کی حکومت کی شدید نکتہ چینی کی۔

'سعودی حکومت سے ڈانس پر پابندی عائد کرے'

آل انڈیا رضا اکیڈمی کے عہدیداران اور کارکنان نے سعودی عرب میں چلنے والے ڈانس فیسٹیول پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا۔


میٹنگ میں شریک آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے قومی جنرل سیکریٹری مولانا شہاب الدین نے کہا کہ سعودی حکومت مسلسل ایسے کاموں کو رائج کرنے کی اجازت دے رہی ہے، جو اسلام کے خلاف اور غیر شرعی ہیں۔ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ سعودی حکومت کو اس بات سے کوئی فرق بھی نہیں پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈانس فیسٹیول عیسائیوں کی ثقافت ہے لہٰذا مسلمانوں کو ایسے کسی بھی کام سے پرہیز کرنا چاہیئے، جو جو قرآن و حدیث اور شریعت کے مخالف ہوں۔ اس طرح کے اقدام سے بے حیائی میں اضافہ ہوگا اور قوم کے حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔

آل انڈیا رضا اکیڈمی کے ترجمان مولانا عباس رضوی نے کہا کہ اگر سعودی حکومتان کے مطالبے کو نظر انداز کرتی ہے وہ تو دہلی میں قائم سعودی حکومت کے قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details