اردو

urdu

ETV Bharat / city

Farmers' Martyrdom Day Celebrated in Bareilly: سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے کسانوں کا یومِ شہادت منایا - URDU NEWS

سماجوادی پارٹی کے ضلع بریلی کے صدر شمیم خان سلطانی President Shamim Khan Sultani نے کہا کہ دو ماہ قبل یعنی 3 اکتوبر سنہ 2021ء کو بی جے پی حکومت میں مرکزی وزیر کے بیٹے نے پر امن طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسانوں کو گاڑی سے کچل دیا تھا اور کسانوں کی موت ہو گئی تھی۔

Celebrated Farmers' Martyrdom Day:سماج وادی پارٹی کے کارکنان نےکسانوں کا یومِ شہادت منایا
Celebrated Farmers' Martyrdom Day:سماج وادی پارٹی کے کارکنان نےکسانوں کا یومِ شہادت منایا

By

Published : Dec 7, 2021, 4:36 PM IST

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر آج بریلی میں پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے کسانوں کا یومِ شہادت Celebrated Farmers' Martyrdom Day منایا۔

Celebrated Farmers' Martyrdom Day:سماج وادی پارٹی کے کارکنان نےکسانوں کا یومِ شہادت منایا

شہر کے ڈی ڈی پورم علاقے میں واقع شہید ستون پر پارٹی کے تمام ارکان جمع ہوئے اور حکومت اتر پردیش کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب کے دوران عہدے داران نے کہا کہ اتر پردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں لہزا، بی جے پی نے اپنے روایتی انداز میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

لیکن اب صوبہ کی عوام بی جے پی حکومت میں اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں کے زبانی وعدوں سے واقف ہو چکی ہے۔ اب اُن کی کسی فریبی چالبازی میں نہیں آئےگی۔

سماجوادی پارٹی کے شہر صدر شمیم خان سلطانی نے کہا کہ اب سے دو ماہ قبل یعنی 3 اکتوبر سنہ 2021ء کو بی جے پی حکومت میں مرکزی وزیر کے بیٹے نے پر امن طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسانوں کو گاڑی سے کچل دیا تھا اور کاشتکاروں کی موت ہو گئی تھی۔

اس بےحد شرمناک اور دردناک واقعہ کے باوجود کسانوں کی فلاح و بہبود کا دعویٰ کرنے والے بی جے پی حکومت نے کوئی غور و فکر نہیں کی۔ شہر صدر شمیم خان سلطانی نے کہا کہ اس معاملہ میں سماجوادی پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور یوگی حکومت کے خلاف مورچہ بھی کھولا تھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کوجیل بھی جانا پڑا۔



کئی مرتبہ سماجوادی پارٹی کے ارکان نے علامتی گرفتاری بھی دی اور پولیس کی لاٹھیاں بھی کھائی لیکن پھر بھی پارٹی ارکان کا حوصلہ کم نہیں ہوا۔

اسی سلسلے میں سماجوادی پارٹی نے اپنے اعلیٰ کمان کی ہدایت پر شہر کے شہید ستون پر جمع ہوکر اُن شہید کسانوں کو یاد کیا اور اُنہیں خراج عقیدت پیش کا۔ دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے یہ عہد لیا ہے کہ سنہ 2022ء میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عوام اُن بےقصور کسانوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی اور مغرور بی جے پی حکومت کو جڑ سے اُکھاڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details