ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں جن گاڑیوں نے اپنے رجسٹریشن کے پندرہ برس پورے کر لیئے ہیں، اُن کی گاڑیوں کا رجسٹریشن رد ہو سکتا ہے۔
بریلی: میعاد پوری کر چکی گاڑیوں کا رجسٹریشن رد ہو سکتا ہےبریلی: میعاد پوری کر چکی گاڑیوں کا رجسٹریشن رد ہو سکتا ہے اس کے لیے آر ٹی او دفتر نے ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ اس گائیڈ لائن پر عمل کرکے گاڑی کے رجسٹریشن کو دوبارہ رجسٹرڈ کرانے کے بعد کارروائ سے بچا جا سکتا ہے۔
بریلی ضلع میں سڑکوں پر روز ہزاروں گاڑیاں چلتی ہیں۔ ان میں کئ ہزار گاڑیاں ایسی ہیں، جو رجسٹریشن کی اپنی پندرہ برس کی میعاد پوری کر چکی ہیں، لیکن اس کے با وجود وہ سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں۔
رجسٹریشن کے میعاد پوری ہونے کے بعد بھی سڑک پر گاڑی دوڑانے والے مالکان کی نشاندہی کے لیئے آر ٹی او نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
محکمہ کے رکارڈ کے مطابق 76 ہزار 4 سو 71 گاڑیاں ایسی ہیں، جو اپنے رجسٹریشن کی پندرہ برس کی میعاد پوری کر چکی ہیں۔ یعنی اگر یوں کہیں کہ ان گاڑیوں کا رجسٹریشن ختم ہو چکا ہے اور اگر یہ گاڑیاں سڑک پر دوڑ رہی ہیں تو یہ غیر قانونی ہے۔
ان 76 ہزار 4 سو 71 گاڑیوں میں 5 ہزار 57 کار ہیں اور 71 ہزار 4 سو 14 بائک یا موٹر سائکل ہیں۔ حالانکہ اب تک 22 ہزار 3 سو 92 گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کا ری رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
لاک ڈاؤں کے نفاذ اور انلاک ون کی رعایت کے بعد آر ٹی او دفتر میں لوگوں کی آمد کم ہوئی ہے۔محکمہ آر ٹی او نے سخت لہجہ میں تاکید کی ہے کہ اگر ان گاڑیوں کا ری رجسٹریشن نہیں کرایا گیا تو ان گاڑیوں کا رجسٹریشن رد کرکے ان کا پورا ڈاٹا کمپوٹر سے ڈلیٹ کر دیا جائےگا۔
کمپوٹر سے ڈاٹا ڈلیٹ ہونے کے بعد اگر پولیس یا آر ٹی او محکمہ کی ٹیم سڑک پر کسی گاڑی کو چیکنگ کےدوران پکڑ لیتی ہے تو اسکا کوئی رکارڈ انہیں نہیں ملےگا۔
ایسے میں گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ جیل بھی جانا پڑے۔
فی الحال آر ٹی او محکمہ نے گاڑی رجسٹریشن کے پندرہ برس مکمل کر چکی گاڑی مالکان کو ایک رعایت دیتے ہوئے جلدی ہی اپنی گاڑی کا ری رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی ہے۔
اس کے بعد گاڑی کے رجسٹریشن کو چھ مہینے کے لیئے معطل کر دیا جائےگا۔ گاڑی کے معطلی کے درمیان بھی اگر گاڑی مالکان ری رجسٹریشن کرا لیتے ہیں تو اُن کی گاڑی کی معطلی ختم کرکے رجسٹریشن بحال کر دیا جائےگا۔
یہ مہلت ہے کہ معطلی کے درمیان گاڑی مالکان رجسٹریش کے التواء کام اس مدت میں بھی پورہ کر سکیں گے۔ اگر اس معطلی کی چھ ماہ کی میعاد بھی نکل گئ اور ری رجسٹریشن نہیں کرایا تو پھر رجسٹریشن کو برخاست کر دیا جائےگا۔اس کے بعد گاڑی صرف کباڑ میں جانے کے قابل ہی بچےگی۔