اردو

urdu

رامپور: دکانیں توڑے جانے کے خلاف کاروباریوں کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Feb 12, 2020, 8:12 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:30 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کاروباریوں نے کلیکٹریٹ پر جمع ہوکر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی دکانیں توڑکر ان کے کاروبار کو نہیں اجاڑا جائے بلکہ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مزید نئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

دوکانیں توڑے جانے کے خلاف کاروباریوں کا احتجاجی مظاہرہ
دوکانیں توڑے جانے کے خلاف کاروباریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اس دوران مظاہرین نے ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا۔

رامپور کلیکٹریٹ پر سینکڑوں کاروباری جمع ہوئے، یہ مظاہرین اپنی دوکانوں کے تحفظ کے لیے انتظامیہ سے فریاد کی، دراصل گذشتہ کچھ دنوں سے رامپور انتظامیہ کاروباریوں پر اپنا بلڈوزر چلا رہی ہے اور مخلتف مقامات پر موجود دکانوں کو غیر قانونی قرار دیکر منہدم کررہی ہے۔

دوکانیں توڑے جانے کے خلاف کاروباریوں کا احتجاجی مظاہرہ

تازہ معاملہ رامپور کے سول لائنس علاقے کا ہے جہاں تقریباً ایک ہزار دکانیں انتظامیہ کے نشانے پر ہیں، سول لائنس علاقے کے کاروباریوں کو جیسے ہی اس کی اطلاع ملی کہ انتظامیہ کا بلڈوزر کے نشانے پر ان کی دکانیں ہیں تو کاروباریوں کی تنظیم ادیوگ بیوپار پرتینیدھی منڈل کی قیادت میں کلیکٹریٹ پہنچ گئے اور اپنی دکانوں کو بچانے کی ڈی ایم سے فریاد کرنے لگے۔

اس دوران تنظیم کے قومی صدر سندیپ سونی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رامپور میں متوسط درجے کے کاروباری ہیں جو اپنی ان دکانوں کے ذریعہ اپنے کنبہ کی پرورش کا ذریعہ ہیں، اگر ان سے یہ دکانیں بھی چھین لی جائیں گی تو یہ کاروباری کس طرح اپنے اہل خانہ کی پرورش کر سکیں گے۔

انہوں نے ضلع کے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ افسران جب چاہتے ہیں ہم کاروباریوں کی دکانوں کو منہدم کرکے ہمارے چھوٹے موٹے کاروبار بند کر دیتے ہیں۔ اب کاروباری سماج زیادہ خاموش بیٹھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کا کام بے روزگاروں کو روزگار دینا ہوتا ہے نہ کہ کسی کا روزگار چھین لینا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details