زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے 26 جنوری کو دہلی میں ٹریکٹر پریڈ نکالی تھی، جس میں رامپور ضلع کا ایک کسان بھی اس میں شامل تھا۔ بھگدڑ مچنے سے نوریت سنگھ نامی کسان کی موت ہوگئی۔ توقع ہے کہ کسان کی نعش دیر رات دہلی سے رام پور پہنچے گی۔ رام پور میں ہی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ نوریت سنگھ کی عمر 24 سال تھی۔
ٹریکٹر پریڈ میں شامل رامپور کے کسان کی دہلی میں موت
ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور کے کسان نوریت سنگھ کی دہلی میں موت ہوگئی۔ امید ہے دیر رات کسان کی لاش دہلی سے رام پور پہنچنے گی اور یہیں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ کسان کی عمر 24 برس تھی۔
ٹریکٹر پریڈ میں شامل رامپور کے کسان کی دہلی میں موت
نوریت سنگھ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ یہ موت اس کو پولیس کی گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ نوریت کے دادا نے بتایا کہ نوریت کو سر کے پیچھے گولی لگی ہے جبکہ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد تصویر بالکل صاف ہو جائیگی۔