بریلی میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی 'پی ایس پی' نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مولانا توقیر رضا خاں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پی ایس پی کے قومی جنرل سیکریٹری اور سابق رُکن راجیہ سبھا ویر پال سنگھ یادو نے مرکزی حکومت کےخلاف طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو شہریت دیئے جانے کے خلاف نہیں ہیں، بلکہ ہم اپنی ملک کی زمین میں حصّہ داری کرنے کے خلاف ہیں۔
ویر پال سنگھ یادو نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے تمام پناہ گزینوں کو شہریت دینے کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں، لیکن جب یہ لوگ ان تمام ممالک کو چھوڑکر بھارت واپس آئیں گے تو اِنکی زمین بھی واپس آنی چاہیئے۔