ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آئی ایم سی نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت سے زرعی قوانین کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ آئی ایم سی کے تمام عہدے داران اور کارکنان نے سڑکوں پر اتر کر مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور اس قوانین کو کسانوں کو اپنے ہی کھیت میں مزدور بنانے کی سازش قرار دیا۔
کسانوں کی حمایت میں 'آل انڈیا اتّحاد ملّت' کونسل کا احتجاج - کسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے
بریلی میں آج بھارت بند کے دوران آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل”آئی ایم سی“ نے بھی سڑکوں پر اتر کر کسانوں کی حمایت میں پیدل مارچ نکالا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شہر کے دامودر پارک پر پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے سپرد کیا، جس میں مرکزی حکومت سے کسانوں کی حمایت میں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی۔
کسانوں کی حمایت میں 'آل انڈیا اتّحاد ملّت' کونسل کا احتجاج
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی میں بھارت بند کا ملا جلا اثر
کونسل کے ترجمان ڈاکٹر نفیس خاں نے کہا کہ' حکومت اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو خوش کرنے کے لیے ایسے فیصلہ کر رہی ہے، جبکہ ملک کے لاکھوں کسان اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔حکومت کا یہ دعویٰ بے معنی ہے کہ اُس نے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ قانون نافذ کیا ہے، جب کہ کسان خود ایسے فائدے کی مخالفت کر رہے ہیں، تو پھر حکومت کو اپنی ضد ختم کرکے قانون کو واپس لے لینا چاہیئے۔