آزاد سماج پارٹی کے ضلع صدر اچّھن انصاری نے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کے حوالے سے بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت، مسلم سماج کے لوگوں کے خلاف فسادیوں اور مذہبی جنونیوں کے ذریعہ کئے جارہے مظالم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور فسادیوں پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہونے پر ریاست میں صدر راج کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ اس موقع پر قومی صدر چندر شیکھر آزاد نے بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کی جانب سے ڈویژنل انچارج مولانا انتظار احمد قادری نے کہا کہ ’تریپورہ میں فسادیوں کی جانب سے بے قصور افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اقلیتوں بالخصوص مسلم کمیونٹی کے لوگوں پر تشدد کیا جارہا ہے جب کہ وہاں بربریت کا ننگا ناچ جاری ہے۔