بریلی: حالیہ اسمبلی انتخابات میں بریلی میں نو سیٹوں میں سے دو پر سماجوادی پارٹی نے قبضہ کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی نے اپنی اپنی سیٹوں پر بی جے پی کے وزراء کو شکست دی۔ سماجوادی پارٹی کے منتخب ہوئے دونوں اراکین بھی پچھلی حکومتوں میں وزیر رہ چکے ہیں۔ اب اُن کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ بریلی میں سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجیو کمار سکسینا نے اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ پروگرام منعقد کیا Program organized in honor of Samajwadi Party Member Assembly۔
استقبالیہ پروگرام میں شرکت کرنے آئے تمام لوگوں نے ہار اور پھولوں سے دونوں اراکین اسمبلی کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ پارٹی کے کئی سینئر قائدین نے اپنے تجربات سے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اگر سماجوادی پارٹی اقتدار میں نہیں آئی ہے تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ابھی سے پارٹی کے کام میں مصروف اور مشغول ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر دونوں اراکین اسمبلی نے کہا کہ عوام کے حق اور پارٹی کارکنان کی سکیورٹی، ناانصافی اور عزت کی خاطر ہر ممکن لڑائی لڑی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
- Viral Video Threateing Rape: مسلم خواتین کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دینے کا ویڈیو وائرل
- Rakesh Tikait Meets BKU Workers in Muzaffarnagar Jail: راکیش ٹکیت نے مظفر نگر جیل میں بند بی کے یو کارکنوں سے ملاقات کی
ضلع کے بہیڑی سیٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے عطاء الرحمٰن تیسری مرتبہ سنہ 2002ء، سنہ 2012ء اور سنہ 2022ء میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ اُنہوں نے اتر پردیش حکومت میں وزیر ریوینیو چھترپال گنگوار کو آمنے سامنے سخت مقابلہ میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اپنے استقبالیہ پروگرام میں پارٹی عہدے داران اور کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ بریلی میں ہم نو اسمبلی سیٹوں میں سے صرف دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور باقی سات سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی، لیکن سماجوادی پارٹی کے ہم دونوں اراکین ہی، بی جے پی کے باقی سات کے برابر حیثیت رکھتے ہیں۔