اترپردیش کے ضلع بریلی کے فرید پور قصبے میں نام بدل کر ایک لڑکی سے عشق کرنے اور اس سے شادی کرنے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ آصف نام کے ایک لڑکے نے اپنا نام آکاش بتاکر ایک ہندو لڑکی سے دوستی کی،اس سے کئی مرتبہ بات چیت بھی کی۔ چند روز قبل آصف نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کر کے اسے اپنے ساتھ لے گیا اور جب آصف کے مذہب کے متعلق معاملے کی جانچ کی گئی تو لڑکی نے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔پولیس نے آصف کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔Arrested for Cheating on Marriage by Changing Name
بتایا جارہا ہے آصف کے ساتھ گھر سے بھاگی لڑکی تقریباً ایک ہفتہ تک آصف کے ساتھ رہی۔ اس معاملہ کے پیش نظر فرید پور قصبہ کا ماحول خراب ہوچکاتھا۔ جب یہ بات واضح ہوگئی کہ لڑکی سے فون پر بات کرنے والا اور اسے گھر سے بھگاکرلے جانے والے لڑکے کا نام آکاش نہیں بلکہ آصف ہے تو پولیس نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے لڑکی اور لڑکی گرفتار کرلیا ہے۔