فوجی لباس میں ملبوس یہ لڑکیاں سرحد پر کسی جنگی مہم کے دوران دشمن پر حملہ آور نہیں ہیں بلکہ رامپور کے رضا پی جی کالج میں چل رہی این سی سی ٹریننگ میں نشانہ بازی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ یہ طلبہ و طالبات ملک عزیز کی حفاظت کے جزبہ سے سرشار ہوکر فوج میں داخل ہونے کی تربیت بھی حاصل کرتے ہیں۔ اس کے لئے کالج میں این سی سی کیڈیٹ کو ہر لحاظ سے تربیت دیکر تیار کیا جاتا ہے۔
این سی سی کیڈیٹ کو نشانہ بازی کی تربیت - سول ڈفینس کے سلسلے کی ایک کڑی ہے
ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں آج این سی سی کیڈیٹ کے لئے نشانہ بازی کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے بندوق سے نشانے لگاکر تربیت حاصل کی۔
این سی سی دراصل سول ڈفینس کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ملک کی آزادی کے بعد سے ہی ہمارے ملک میں اسکاؤنٹنگ اور سول ڈفینس کی تربیت ملک کے تقریبا تمام چھوٹے بڑے کالجز میں این سی سی کیڈیٹ کا بیچ بناکر دی جاتی ہے۔ رضا پی جی کالج میں ایک سال میں 35 پریڈ یعنی 105 پیرئڈ لگائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ شہری دفاع یا سول ڈفینس کا مطلب یہ قطعی نہیں ہے کہ آپ کو زمانہ جنگ میں وطن عزیز کے دفاع کے لئے نکالنا ہے بلکہ اس کا مقصد حادثات اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں میں شعور کو بیدار کرنا بھی ہے۔