نواب رضا علی خان کے پوتے نے اس بارے میں چین میں بھارت کے سفیر سے شکایت کی۔ جس پر بھارت کے سفیر نے فوراً ایکشن لیا اور ہوٹل کے مالک کو فون کیا اور مینو کارڈ پر سے ان کی تصویر کو فی الفور ہٹانے کا حکم دیا۔ اسی دوران ، اس ہوٹل کے مالک نے بھی اس کے لیے معذرت کرلی۔ اس کے بعد بھارتی سفیر نے نوید میاں کو ایک خط لکھا اور یقین دہانی کرائی کہ نواب صاحب کی صاحبزادی کی تصویر چین کے شہر شنگھائی میں ہوٹل کے مینیو کارڈ سے ہٹا دی گئی ہے۔
چین کے ایک ہوٹل کے مینیو کارڈ پر رام پور کی نواب زادی کی تصویر - ہوٹل کے مالک نے معذرت کی
رام پور کے آخری نواب رضا علی خان کی صاحبزادی مہرالنسا کی تصویر کے تعلق سے اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب چین کے شہر شنگھائی میں ایک ہوٹل کے مینیو کارڈ پر ان کی تصویر نظر آئی۔
اس تصویر کی شکایت نواب رضا علی خان کے پوتے اور سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں نے چین میں بھارت کے سفیر وکرم مستری سے کی تھی۔ وکرم مستری نے فورا مسالہ آرٹ ریستوراں کے مالک کو فون کیا اور مینو کارڈ پر موجود تصویر کو ہٹانے کا حکم دیا۔ ہوٹل کے مالک نے بھی اس کے لیے معذرت کی۔
10 جون کو ، نوید میاں نے چین میں بھارتی سفیر وکرم مستری سے شکایت کی اور 12 جون کو ، ہوٹل کے مینو کارڈ سے تصویر ہٹانے کے بعد ، بھارتی سفیر نے نوید میاں کو ایک خط لکھا۔ جس میں انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ اس تصویر کو مینو کارڈ سے ہٹا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ہوٹل کے مالک نے بھی معذرت کرلی ہے۔