اس موقع پر رضا اکیڈمی کے سربراہ اسیر مفتی اعظم ہند مولانا محمد سعید نوری نے کہا کہ مفتی عسجد رضا قادری کی مقبولیت اس بات کی سند ہے کہ بریلی کل بھی ہم سُنّیوں کامرکز تھا اور آج بھی ہے اور انشاء اللہ آنے والے کل میں بھی ہمارا مرکز رہےگا۔
مفتی عسجد رضا ٹویٹر پر پہلے نمبر پر - etv bharat urdu
بریلی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی کے دست مبارک سے تقریباً ایک صدی قبل قائم کی گئی تنظیم ”جماعت رضائے مصطفیٰ“ کے صدر و قاضی القضاة فی الہند حضرت علامہ مفتی عسجد رضا خان قادری جانشین حضور تاج الشریعہ رحمة اللہ تعالی علیہ کے نام سے رضا اکیڈمی نے سوشل سائٹ ”ٹویٹر“ پر ٹرینڈ چلایا۔ جس میں حضرت عسجد رضا خاں کا نام ہندوستان میں ایک نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
![مفتی عسجد رضا ٹویٹر پر پہلے نمبر پر مفتی عسجد رضا ٹوئٹر پر پہلے نمبرپر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12681399-44-12681399-1628157278333.jpg)
مفتی عسجد رضا ٹوئٹر پر پہلے نمبرپر
جن لوگوں نے ٹویٹ اور ریٹویٹ کر کے اس مہم میں ساتھ دیا۔ رضا اکیڈمی کے سربراہ مولانا سعید نوری نے تمام سُنّی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اسی طرح اپنے ایمان و عقیدے کی حفاظت کے لئے بریلی شریف سے وابستگی حاصل کریں اور باطل کے ہر منصوبے کو ناکام بنانے میں تعاون کریں۔