ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں واقع ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں چلنے والے متعدد ڈپلوما کورسز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی شروعات بھی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس سب سے پہلے 'ماس کمیونیکیشن، جرنلزم اینڈ میڈیا ٹیکنیک' کو بند کردیا گیا ہے جبکہ تقریباً ایک درجن سے زائد ڈپلوما کورسز کو بند کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے طلبا و طالبات نے داخلہ لینے میں دلچسپی نہیں دکھائی ہے خیال رہے کہ ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے کہا کہ یونیورسٹی میں چلنے والے ایسے تمام ڈپلوما کورسز میں گزشتہ کئی برسوں سے طلبا و طالبات نے داخلہ لینے میں دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔
مثلاً اگر کسی ڈپلوما کورسز میں ساٹھ سیٹیں ہیں اور داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کی تعداد محض بیس سے پچّیس ہوتی ہے۔
کیمپس میں چلنے والے متعدد ڈپلوما کورسز کو بند کرنے کا فیصلہ واضح رہے کہ کئی ڈپلوما کورسز ایسے ہیں، جہاں ساٹھ سیٹوں کی تعداد کے برعکس طلبا کی تعداد محض بارہ رہی ہے۔
یونیورسٹ کا کہنا ہے کہ ہوٹل مینجمنٹ، اینوائرنمنٹ، انٹیریئر اینڈ آؤٹ ڈور ڈیزائن، فوٹوگرافی سمیت متعدد ایسے ڈپلوما کورسز ہیں، جن میں رواں برس طلبا نے داخلہ لینے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔
ڈاکٹر سنیتا پانڈے شیخ الجامعہ روہیل کھنڈ دراصل یونیوروسٹی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ کیمپس میں کئی ڈپلوما کورسز ایسے ہیں، جن کا حالیہ دور میں کوئی خاص استعمال نہیں ہے یا پھر یوں کہیں کہ ان ڈپلونا کورسز کو مکمل کرنے کے بعد روزگار ملنے کے امکانات بہت کم ہیں، اسی وجہ سے ان تمام ڈپلوما کورسز کے تئیں طلبا و طالبات کا رجحان بھی بہت کم ہے۔
وہیں دوسری جانب اگر غور کریں تو ساٹھ سیٹوں کے برعکس محض ایک یا دو درجن طلبا و طالبات کے لیے پورے انفراسٹرکچر کا استعمال ہوتا ہے، جس کا کوئی خاص حصول نہیں ہے، لہٰذا ان ڈپلوما کورسز کو بند کرنے کی قواعد شروع کردیے گئے ہیں۔
رواں برس سب سے پہلے 'ماس کمیونیکیشن، جرنلزم اینڈ میڈیا ٹیکنیک' کو بند کردیا گیا رواں برس ماس کمیونیکیشن، جرنلزم اینڈ میڈیا ٹیکنیک کو بند کیا گیا ہے۔ باقی کورسز کو بند کرنے کا معاملہ ابھی 'ایجوکیشن کونسل' کی میٹنگ میں رکھا جائےگا، وہاں سے منظوری ملنے کے بعد تقریباً ایک درجن ڈپلوما کورسز کو بند کر دیا جائےگا۔
ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر انیتا پانڈے کے مطابق سیشن 2015۔2014 میں 'ماسٹر آف رورل ڈولپمنٹ مینجمنٹ' (ایم آر ڈی ایم) کو بھی طلباء کی کم دلچسپی کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔
روہیل کھنڈ یونیورسٹی کا متعدد کورسز کو بند کرنے کا فیصلہ دراصل یونیورسٹی انتظامہ ایسے تمام ڈپلوما کورسز کو بند کرنے کی تیاری رہا ہے، جو روزگار حاصل کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہو رہے ہیں۔
وہیں دوسری جانب یونیورسٹی نے نئے اور جدید ڈپلوما کورسز کو شروع کرنے کی تیاری کی ہے، جن کے مکمل ہونے کے بعد روزگار کے وسائل پیدا ہوسکیں اور روزگار آسانی سے حاصل ہوسکیں۔